محررین و ومقررین قوم مسلم کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں۔


مبسملا و حامدا::مصلیا و مسلما

*محررین و ومقررین قوم مسلم کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں۔*


قلم کاران و محررین اور خطبا ومقررین بھارتی مسلمانوں کے خستہ حالات کی جانب متوجہ ہوں اور مصائب و مشکلات سے قوم کو باہر نکالنے کی تدابیر بیان کریں۔ 

 

ہماری فکر اس قدر غلط راہ پر جا چکی ہے کہ اگر گزارش کی جائے کہ مسلمانوں کے موجودہ حالات اور اس سے نجات سے متعلق ایک مجموعہ شائع کرنا ہے تو نہ ہی کوئی پسند کرے گا، نہ ہی قلم کار حضرات مضامین لکھیں گے۔

لیکن کہا جائے کہ فلاں شخصیت کے تعارف کے لئے ایک مجموعہ شائع کرنا ہے تو ہر کوئی داد و تحسین کی بارش کرے گا اور مضامین کے ڈھیر لگ جائیں گے۔


*مفکرین کو سوچنا چاہئے کہ بھارتی  مسلمانوں کے حالات اس قدر خراب ہیں اور قریبا ازادی کے بعد ہی سے ،بلکہ ۱۸۵۷ کی جنگ ازادی میں مسلمانوں کی شکست اور سلطنت مغلیہ کے خاتمے کے بعد ہی سے خراب ہیں۔*


*لیکن ہم نے وفات یافتگان کے تعارف میں نہ جانے کتنے مجموعے شائع کر ڈالے۔*

*زندہ مسلمانوں کی حفاظت اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے شاید ایک مجموعہ بھی شائع نہ ہو سکا۔*

بھارتی مسلمان تعلیم،  سرکاری ملازمت، تجارت و معیشت، سیاست اور نہ جانے کتنے شعبہ ہائے حیات میں پیچھے ہیں۔

سچر کمیٹی کی رپورٹ میں مسلمانوں کے حالات کو دلتوں سے بدتر  بتایا گیا ہے۔

ان سب حالات میں سدھار کے لئے مضامین لکھیں اور مجموعے  شائع کریں۔


وفات یافتگان کی سیرت و سوانح بیان کرناصحیح ہے،لیکن زندہ مسلمانوں کی ضرورت و مصیبت پر بھی نظر محبت فرمائیں۔

چند قلم کاران مثلا علامہ غلام مصطفے نعیمی، علامہ خالد ایوب مصباحی صاحب شیرانی، علامہ محمد زاہد علی مرکزی، مولانا محمد شاہد علی مصباحی جالون، علامہ توصف رضا سنبھلی وغیرہم حالات حاضرہ پر اچھا لکھتے ہیں۔

لیکن چند لوگ ملک بھر کے حالات بدل نہیں سکتے۔

کم ازکم بھارت جیسے وسیع و عریض ملک میں چار پانچ سو تربیت یافتہ یا تجربہ کار قلم کار میدان میں اترپڑیں تو ان شاء اللہ تعالی چند سالوں میں حالات بدل جائیں گے

میں ہی اس بات کا اغاز کر دیتا ہوں کہ ان شاء اللہ تعالی ماہنامہ پیغام شریعت دہلی کی جانب سے تین ماہ کے اندر ایک ایسا مجموعہ مضامین شائع کر دوں گا جو محض ان مضامین پر مشتمل ہو گا جو بھارتی مسلمانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق ہوں۔یہ مجموعہ کمپوٹر ایڈیشن ہو گا۔

قلم کاران ایسے مضامین تحریر فرمائیں اور اس قسم کے مضامین پر نظر پڑے تو محرر سے اجازت لے کر مجھے بھیج دیں۔


*طارق انور مصباحی*

رکن: روشن مستقبل دہلی


جاری کردہ؛

09:اگست 2020

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے