قلم کارو! خدا تجھے سلامت رکھے

مبسملا و حامدا::ومصلیا ومسلما

قلم کارو! خدا تجھے سلامت رکھے

بھارت میں بھاجپائی حکومت کے قیام کے بعد میڈیائی سماج کی جانب سے اسلام و مسلمین کے خلاف ریشہ دوانیاں اور سازشیں عروج پر ہیں۔یہ حقیقت نہ کسی سے پوشیدہ ہے ,نہ ہی کسی کو اس سے انکار ہے۔

موجودہ حالات کا شدید تقاضا ہے کہ ارباب لوح وقلم کا ماہر طبقہ ان سازشوں کو روکنے کی کوشش کرے۔ماہرین سے عرض ہے کہ محنت و مشقت کریں اور ایسی معقول تحریریں لکھیں کہ مخالفین اسلام کی زبانوں پر تالے لگ جائیں۔

اس کے بعد ان تحریروں کے مختصر خلاصے تیار کئے جائیں اور تقریر وبیان کی شکل میں ان خلاصوں کو یوٹیوب وغیرہ پر اپ لوڈ کیا جائے۔

احباب اہل سنت و جماعت یاد رفتگاں کے ساتھ تحفظ زندگاں کے لئے بھی سر توڑ کوششیں کریں۔تحفظ اسلام کے ساتھ حفاظت مسلمین کی بھی فکر کریں۔

اہل علم سے گزارش ہے کہ اپنی طرز فکر اور اپنا طرز عمل بدلیں۔زوردار نعرے لگا کر جس طرح اپ اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں,اسی طرح فکری محاذ پر بھی دشمنوں کو چاروں شانے چت کرنے کی کوشش کریں۔اپنی عقلی قوتوں کو استعمال کریں اور ایسے جوابات دیں کہ اعدائے اسلام مبہوت اور ہکا بکا رہ جائیں۔

طارق انور مصباحی 

جاری کردہ:
03۔نومبر2020

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے