السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
سبحان اللہ سبحان اللہ حضور آپ نے اس مختصر تحریر میں ہمارے موقر ومعزز قلم کاروں کے نام بہت ہی عمدہ اور عظیم پیغام پیش کیا ہے.......آپکی فکر بہت ہی مبارک ہے امیدقوی ہیکہ اس پیغام پر محررین ومقررین ومصنفین ضرور ضرور عمل کرنے کی کوشش کریں گے میں آپکے افکاروخیالات سے صدفی صد متفق ہوں
آپ نے جن محریرین کا بطور خاص ذکر فرمایا میں بھی انکی تحریروں کو خوب پڑھتا ہوں اور خوب شیئر کرتا ہوں مولانا غلام مصطفے نعیمی صاحب کی تحریریں بہت ہی بامقصد فکر انگیز اور مسلم مسائل پر مبنی ہوتے ہیں میری صلاح ہیکہ آپ لوگ اپنے مضامین کے مجموعے شائع فرمائیں........ہمارے سیمانچل میں اہل قلم کی ایک مضبوط ٹیم ابھر کر سامنے آئی ہے.......جو ملک وملت اور مسلمانوں کے مسائل پر لکھنے لکھتے ہیں میری معلومات کے مطابق موجودہ وقت میں بھارت میں محررین ومصنفین کی کمی نہیں ہے.......مگر ان محررین کی فکر کا قبلہ بھی درست سمت میں لانے کی شدید ضرورت ہے.........ہمارے باوقار اہل قلم کا پیغام اہل سیاست تک بھی پہنچنا لازمی ہےصرف کتابیں چھپنے پھر سے مقصد حاصل نہیں ہوگا بلکہ ایک ایک فرد تک انکا پہنچنا بھی ضروری ہے.......ہمارے علمائے کرام معاشی ابتری کے شکار رہتے ہیں شاید اسلئے بھی کام نہیں ہوپاتا ہے..........مسلم نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ جاہل بےحس بےفکر لاپرواہ اور قوم پر بوجھ ہے اور عصری تعلیم سے منسلک ایک بڑا طبقہ بھی اسلام بیزار الحادولادینیت وبدمذہبیت کی طرف مائل نظرآتا ہے دنیا کی لذتوں عیش وعشرت اور دولت کی محبت میں ملوث ہے اسلامی فکر سے آزاد ہے.......وارڈممبر پنچایت سمیتی مکھیا ایم ایل اے وغیرہ خودغرض لالچی ہیں جھوٹ بےایمانی اوررشوت خوری میں ملوث اور عوام کو بیوقوف بناتے ہیں الغرض عجب سماں ہے....عجیب ذہنیت ہے
اللہ ہم سب پر رحم فرمائے....
ایک ادنی بےبس مسلمان
افتخار حسین رضوی
0 تبصرے