مبسملا و حامدا:: ومصلیا و مسلما
جامعہ اشرفیہ کے نائب مفتی اب ہمارے درمیان نہ رہے
استاذ العلما فقیہ عصر حضرت علامہ مفتی محمد معراج القادری صاحب قبلہ مصباحی استاذ و نائب مفتی جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڈھ(یوپی)اج بوقت عصر دار بقا کی طرف کوچ کر گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون
حضور مفتی صاحب علیہ الرحمہ طویل مدت تک جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں تدریسی و تعلیمی خدمات انجام دیتے رہے۔
تا حیات جامعہ اشرفیہ کے دار الافتا میں نائب مفتی کی حیثیت سے فتوی نویسی کی خدمات سے منسلک رہے۔
چند دنوں قبل ہی اپ کی علالت کی خبر موصول ہوئی اور سبھوں نے شفا یابی کی دعائیں کی۔
اج ہی بعد عصر استاد محترم کی وفات کی خبر موصول ہوئی۔
شروع میں یقین نہ ہوا،پھر متعدد ذرائع سے وصال کی خبر ائی۔
اللہ تعالی استاذ گرامی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے،ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام احباب و اقارب اور تلامذہ و متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(امین)
فیضان المصطفے قادری
مدیر اعلی؛
ماہنامہ پیغام شریعت دہلی
طارق انور مصباحی
مدیر؛
ماہنامہ پیغام شریعت دہلی
10:اگست2020
0 تبصرے